قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، لیگی امیدوار کامیاب قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 3 لیگی امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی بینچ کا حصہ تھے۔ این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔
سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظوری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا۔ عدالت نے 1-2 کے تناسب سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر قیوم، ذوالفقار احمد اور عبدالرحمان کانجو کامیاب قرار دے دیے گئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم اختر افغان نے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عقیل عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More