چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے معروف اولمپین خواجہ جنید کی ملاقات

لاہور(قیوم زاہد ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے معروف اولمپین خواجہ جنید نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا کہنا تھا کہ ہاکی کی بحالی کی کوشیش شروع کر دی گئی ہیں۔پرائم منسٹرزیوتھ پروگرام کے تحت سلیکٹ ہونے والے نوجوانوں کو بہتر ین تر بیت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ کے سلیکیٹڈ نوجوان نیشنل گیمز کا حصہ بنیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیف گیمز کی میزبانی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔یشنل لیول پر ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز کرنے جارہےہیں۔
رانامشہود نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے سے نوجوانوں کو مثبت سمت میں لے جایا جا سکتا ہے۔جلد پاکستان نیشنل گیمز کا آغاز بھی کیا جائےگا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More