مخصوص نشستیں: 35ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے وابستگی کے حلف نامے جمع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 35 ارکان قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستگی کے حلف نامے جمع کرا دیئے۔
پی ٹی آئی سندھ کے 9 ایم پی ایز نے بھی وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کرا دیئے، پنجاب سے 100 سے زائد ارکان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور حلف نامے کے معاملے پر شش وپنج کا شکار ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور علی اصغر نے تاحال وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے 70 سے زائد ممبران نے بھی حلف نامے جمع کرا دیئے۔
ممبران نے حلف نامے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے پاس جمع کرائے، باقی ممبران بھی جلد حلف نامے جمع کرائیں گے، ممبران نے جمع کرائے گئے حلف نامے میں لکھا کہ پی ٹی آئی میں تھے اور رہیں گے، پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑا۔پی ٹی آئی قیادت کا پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ سے متعلق مشاورت کا عمل جاری ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دے دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More