کولمبو (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کا ریزرورڈے پر دوبارہ آغاز ہوگیا ۔
بارش سے متاثرہ میچ میں گزشتہ روز بھارت نے 24.1اوورز میں 147رنز بنائے تھے اور اس کے 2کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے ۔
تاخیر سے شروع ہونے کے باوجود میچ پچاس اوورز پر ہی مشتمل ہے ۔ ویرات کوہلی اور کول راہول دوبارہ سے بھارتی بیٹنگ کا آغاز کریں گے ۔
گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
دوسری جانب قومی فاسٹ بائولر حارث رئوف ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔