ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس اناج کے معاہدے پر فوری طور پر واپس آنے کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لئے ماسکو سے متعلق شرائط کو بھی پورے طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔
یہ بات کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے واز صحافیوں کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روس، اور صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی سو بار دہراچکے ہیں کہ وہ فوری طور پر مناسب معاہدے پر واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ نہ صرف بات چیت کے لیے بلکہ خود معاہدے پر عملدرآمد کے لئے بھی۔تاہم ہمارا آج بھی یہ مطالبہ ہے کہ روس سے متعلق معاہدے کی شرائط کو فوری طور پر لاگو کیا جائے۔جو کہ اب تک نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اناج کا معاہدہ 17 جولائی کو ختم ہو گیا تھا۔ اس معاہدے کو "نئے فارمیٹ میں” دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے مغربی ممالک کی جانب سے معاہدے میں شامل روس سے متعلق شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائے جانے کی ضرورت ہے جنہوں نے امریکہ کی سرکردگی میں روسی برآمدات پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔