پی ٹی آئی کی بلا واپس لینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بلے کا نشان واپس لینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست سینئر وکلاء حامد خان اور بیرسٹر علی ظفر نے دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے سپریم کورٹ سے انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بحال کرے۔
درخواست میں موقف دیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق کروائے گئے اور الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کا جائزہ لینے کا اختیار نہیں رکھتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More