9 مئی کے مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن میں حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن میں حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں سیاق و سباق کو درست کرتا ہوں ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ایک ڈھٹائی سے حملہ تھا، جس میں مذموم ارادے اور مذموم مقاصد تھے، دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ اپنے انٹرویوز میں کھلے عام اور جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد کے واقعات کو ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’ اور ‘سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنے’ کے طور پر ان کی وضاحت نہ صرف گمراہ کن ہے اس کا مقصد ملک سے باہر رائے سازوں کو جوڑ توڑ اور ان پر دباوٴ ڈالنا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر معاملے میں قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا، پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام اور پابند ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا، میں اس بات کو یقینی بناوٴں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More