رونالڈو کا سعودی لباس میں ریاض کی گلیوں میں مٹر گشت

ریاض (پاک ترک نیوز)
پرتگالی فٹ بال سٹار او ر سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب کے سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے روایتی سعودی لباس میں ریاض کی گلیوں میں اپنے دوست کے ساتھمٹر گشت کی ویڈیو کلپ نے عرب دنیا بھر کے فٹبال کے شائیقین خصوصاً سعودی عرب کے مداحوں گرویدہ کر لیا ہے۔
اس کلپ نے کھیلوں کے بہت سے شائقین خاص طور پر النصر کے مداحوں کو تعریف کرنے پر ابھارا ہے۔ مداحوں نے جب رونالڈو کو سعودیلباس پہنے دیکھا تو اس کلپ کو بڑے پیمانے پر پھیلا دیا۔ اس ویڈیو کلپ پر لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا۔
پرتگالی فٹ بال کے کھلاڑی رونالڈو کے پوری دنیا میں مداحوں اور پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ متعدد سعودیوں نے اس منظر پر تبصرے شروع کئے۔ بعض صارفین نے کہا جب وہ ہمارے سرکاری لباس میں سڑک پر نکلیں گے تو اپنے تمام پیروکاروں اور پرستاروں کے لیے سعودی عرب کی ایک مثبت تصویر پیش کریں گے۔ ان کے مداحوں کی تعداد کا اندازہ کروڑوں میں لگایا جاتا ہے۔ ہوسکتا ہے مستقبل میں سعودی لباس یورپ میں پھیل رہا ہو۔
رونالڈو بین الاقوامی کھیلوں کے حلقوں خاص طور پر سعودی اور عرب حلقوں میں بہت مقبول ہیں۔ دسمبر 2022 میں رونالڈو 200 ملین یورو کی سالانہ تنخواہ اور اڑھائی سال کے معاہدے کے عوض مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنے کے بعد سعودی عرب کے النصر کلب شامل ہو گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More