لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہے ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے اس کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جا سکتے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں پنجاب پولیس کے سابق آئی جیز نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق آئی جیز شوکت جاوید ، چودھری یعقوب، خواجہ خالد فاروق اور طارق پرویز شریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حسان خاور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عمران خان نے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی ناگزیر ہے، پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم میں بہتری کے لئے اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک میں قانون کی بالادستی کے بغیر اہم ٹاسک حاصل نہیں کئے جاسکتے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے لئے بہت ضروری ہے۔
ملاقات میں سابق آئی جیز نے پولیس ریفارمز اور کریمنل جسٹس سسٹم اصلاحات حوالے سے اپنے نکتہ نظر سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا۔
سابقہ پوسٹ