روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پر میزائل، ڈرون، بمبار طیاروں سے حملہ،4افراد ہلاک

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل ،ڈرون اور بمبار طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔روس کے حملوں میں 4افراد ہلاک جبکہ 92زخمی ہوگئے ہیں ۔کیف نے 70 سے زیادہ میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن (کے جی وی اے) کے سربراہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت کیف پر روس کے چھ فضائی حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس کا آغاز ایک درجن سے زائد ایرانی ساختہ شاہد اٹیک ڈرونز سے ہوا اور اس کے بعد بڑے پیمانے پر میزائل حملہ کیا گیا۔
سرہی پوپکو نے ٹیلی گرام پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی فورسز نے تمام ڈرونز اور 70 سے زیادہ میزائلوں کو مار گرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن دارالحکومت کیف میں اتنے بڑے میزائل حملے کے نتیجے میں، بدقسمتی سے، رہائشی عمارتوں کی تباہی، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ خاص طور پر سولومینسک ضلع میں سنگین ہیں۔ وہاں کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ آگ کے باعث متعد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔
روسی بمبار طیاروں کے خطرے کی وجہ سے ملک بھر میں فضائی الرٹ جاری کردیا گیا اور متعدد پروجیکٹائل کیف کی جانب آتے دکھائی دیئے ہیں۔صبح کا حملہ کچھ گھنٹے قبل روس کی طرف سے کیف پر کامیکاز ڈرون حملوں کے سلسلے کے بعد کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی شہر بیلگوروڈ پر بے مثال، مہلک حملے کے بعد حملوں میں شدت لانے کا عزم کیا ہے۔یوکرین کے صدر ولایمیر زیلنسکی کی جانب سے جوابی حملوں کا عندیہ دیا گیا ہے ۔
یوکرینی رکن پارلیمنٹ کے مطابق روس کے حملوں سے تباہ ہونے والی متعدد رہائش گاہوں میں سے ایک یوکرین کے رکن پارلیمنٹ کا گھر بھی ہے۔یوکرین کی لبرل ہولوس پارٹی کی قیادت کرنے والی کیرا روڈک نے پوسٹس میں اپنے گھر کی اُڑی ہوئی کھڑکیوں اور تباہ شدہ اگواڑے کی تصاویر شیئر کیں۔
دوسری جانب یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈرکا کہنا ہے کہ روس کے تازہ ترین حملے 29 دسمبر کے حملوں کی عکاسی کرتے ہیں۔یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر میکولا اولیشچک کے مطابق یوکرین پر روس کے تازہ حملے 29 دسمبر کو کیے گئے حملوں کا اعادہ ہیں۔
اولیشچک نے کہا کہ روس نے اسی قسم کے گولہ بارود کا استعمال کیا اور اتنے ہی حملے کیے جیسے اس نے 29 دسمبر کو کیے تھے، جو اس وقت تقریباً دو سالہ جنگ کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More