ماسکو (پاک ترک نیوز)
روس نے ہائی سکول طلبہ کو جنگی ڈرون چلانے کی تربیت دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے تحت ستمبر سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال سے پروگرام پر عمل شروع کردیا جائے گا۔
یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے تقریباً 18 ماہ بعد وزارت تعلیم کی طرف سے شائع ہونے والےدستاویزنے ظاہر کیا کہ روسی نوجوان ڈرونز کے فوجی استعمال کے ذرائع کے متعلق سیکھ سکیں گے۔ یا وہ کسی طرح ڈرون کے ذریعہ پوشیدہ مشنوں کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی کے مشن کو انجام دینا سیکھ سکیں گے۔
ان طلبہ کو ڈرونز کی ٹھوس آزمائشی کارروائیاں کرنے اور دشمن کے ڈرون سے بچنے کے طریقے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ مشقیں بنیادی فوجی تربیت کے فریم ورک کے اندر 15 سے 17 سال کی عمر کے طالب علموں کوکروائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ سوویت دور میں بھی سکول کے طلبہ کو فوجی طرز کی تربیت فراہم کی جاتی تھی جسے بعد ازاں ترک کردیا گیا تھا تاہم اب تعلیمی سال 2023-2024 کے آغاز سے ان تربیتوں کا دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔