ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے دعوی کیا ہے کہ اس نے کریمیا میں 20یوکرینی ڈرون کو تباہ کردیا ہے ۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے روس کے ساتھ الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا پر 20 یوکرینی ڈرونز کو تباہ کردیا ہے ۔
وزارت دفاع نے کہا کہ ہفتہ کی صبح حملے کی کوشش میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔
وزارت نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 14ڈرون تباہ کیے گئے اور 6کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جزیرہ نما پر مبینہ حملوں کا ہدف کیا تھا۔