روس نے معروف اخبار کے سابق ایڈیٹر اور صحافی کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دیدیا

ماسکو(پاک ترک نیوز)روسی وزارت انصاف نےمعروف اخبار نوایا گزٹ کے سابق ایڈیٹر آندرے کولسنکوف اور ایک اور صحافی گلیب پیانخ سمیت شہری امداد کے حقوق کے گروپ کی سربراہ سویتلانا گنوشکینا کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا ہے۔
روسی سرکاری میڈیا کے مطابق غیر ملکی ایجنٹوں کی فہرست میں صحافی ایناستاسیا زوک اور چار تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اور وزارت نے اس کاروائی کو غیر ملکی اثر و رسوخ والے افراد کی سرگرمیوں کے کنٹرول سے متعلق وفاقی قانون کے آرٹیکل 7 پر عملدرآمدکرتے ہوئے فہرست سازی کا نتیجہ قرا ر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں یہ اطلاع ملی تھی کہ وزارت نے روس میں غیر ملکی ایجنٹوں کی ایک متفقہ فہرست شائع کی ہے تاکہ اس سے پہلے موجود چار فہرستوں کو تبدیل کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی ایجنٹوں سے وابستہ افراد کی فہرست بھی بنائی جا رہی ہے۔ الحاق شدہ شخص وہ شخص ہوتا ہے جو کسی ادارے یا غیر سرکاری گروپ میں کسی گروہ کا رکن ہوتا ہے جسے غیر ملکی ایجنٹ کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے یا ایسا شخص جو ایسی تنظیموں کا بانی، رکن، شریک یا سربراہ ہو۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More