ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہروس کا خلا میں جوہری ہتھیار رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ کہ ماسکو کا خلا میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ملک نے صرف امریکہ جیسی خلائی صلاحیتیں ہی تیار کی ہیں۔
پیوٹن کا یہ بیان وائٹ ہاؤس کے پچھلے ہفتے کے اس دعوے کے بعد ہے کہ روس نے "پریشان کن” اینٹی سیٹلائٹ ہتھیاروں کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، حالانکہ ایسا ہتھیار ابھی کام نہیں کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی بیرونی خلائی معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا، تاہم انہوں نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا یہ ہتھیار جوہری صلاحیت کا حامل ہے۔
یہ معاہدہ، جس پر 130 سے زائد ممالک نے دستخط کیے ہیں – روس سمیت کسی بھی ملک کو مدار میں "جوہری ہتھیاروں یا کسی اور قسم کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں” کی تعیناتی یا "کسی بھی دوسرے طریقے سے بیرونی خلا میں ہتھیار” کی تعیناتی سے منع کرتا ہے۔