روس نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے مار گرائے

 

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے یوکرین کے 3 جنگی طیارے تباہ کردئیے۔
روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان یوکرین کے دو مِگ 29لڑاکا طیاروں کو عوامی جمہوریہ دونیتسک میں اولیانفکا اورخرسن ریجن میں میرولیفبوکا کے قریب مارگرایا گیا جبکہ تیسرا طیارہ خرسن ریجن میں تباہ کیا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کا ایک ایس یو25 طیارہ خرسن ریجن میں ویلتنسکوئے کی بستی کے قریب گرکرتباہ ہوا۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ روسی افواج نے گذشتہ روز یوکرین کے متعدد علاقوں میں درجنوں فوجیوں، ہتھیاروں اور سازوسامان کو ذخیرہ کرنے والے فوجی مقامات اور گولہ بارود کے ڈپوکو نشانہ بنایا اور تباہ کردیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مسلح افواج نے یوکرین کی فوجی صنعتی تنصیبات پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی اور سمندری ہتھیاروں کے ذریعے میزائل حملے کیے ہیں اوریوکرینی فوج کے گولہ بارود کے ذخائر اور اسلحے کو تباہ کردیا گیا۔

یوکرین نے روس کی جانب سے طیارے تباہ کرنے کے دعویٰ سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More