روس نے ڈینیوب بندرگاہ پر اناج کے گوداموں کو نشانہ بنایا ،یوکرین کا دعوی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روس نے ڈینیوب کی بندرگاہ پر اناج کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ رومانیہ کی سرحد کے قریب واقع ملک کے دریائے ڈینیوب کی بندرگاہوں میں سے ایک پر روسی ڈرون حملوں کے دوران اناج کے سائلو اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے ماسکو کے جنوب مغرب میں یوکرین کے تین ڈرون مار گرائے، جو دارالحکومت کے قریب فضائی حملوں کرنیوالے تھے ۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بات چیت کے ایک حصے کے طور پر امریکا ایران پر روس کو مسلح ڈرونز کی فروخت بند کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More