روس۔ گیس اسٹیشن دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 102تک پہنچ گئی، تلاش اور بچاؤ کی سرگرمیاں جاری

ماخاچکلا(پاک ترک نیوز)
روس کےداغستان ریجن کے سربراہ سرگئی میکیلوف نے بتایاہے کہ روسی شہر ماخاچکلا میں ایک گیس سٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق15 اگست کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے پیش آنے والے سانحہ میں 27 افراد ہلاک اور 102 زخمی ہوئےہیں۔علاقائی سربراہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اس سے قبل کہا تھا کہ ماخاچکالا میں گیس اسٹیشن کے دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے تھے۔ ملبے کو ہٹانے اور ممکنہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تلاش اور بچاؤ اور سونگھنے والےکتوں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، ہنگامی حالتوں کی وزارت کا Il-76 طیارہ ماسکو کے زوخوورسکی ہوائی اڈے سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے روانہ ہو چکاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More