کیف (پاک ترک نیوز) روس اوریوکرین کے درمیان جنگ کو 500روز مکمل ہو گئے ۔ ہولناک جنگ میں دونوں جانب سے 9000سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی (یو این ایچ سی آر) کے مطابقروس اور یوکرین کی جنگ میں 6.3 ملین یوکرینی مہاجرین بن چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے حقوق کے دفتر (OHCHR) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق یوکرین میں 9,083 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیاد ہ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے ۔
او ایچ سی ایچ آر کے مطابق، یوکرین میں 15,779 شہری زخمی ہوئے ہیں۔
جنگ کے دوران دونوں جانب سے فوجی ہلاکتوں کے متضاد دعوی کئے گئے ہیں جن کی تصدیق کرنا مشکل ہے ۔
کیف سکول آف اکنامکس کے اندازے کے مطابق جنگ کے دوران 143بلین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق روس یوکرین کے 20 فیصد سے بھی کم علاقے پر قابض ہے۔