خلائی اسٹیشن سے واپسی پر روسی کارگو خلائی جہاز جل کر تباہ

ماسکو (پاک ترک نیوز)
بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس )سے واپس آنے والا روسی کارگو خلائی جہاز پرگریس 23۔ ایم ایس زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہوئے جل کر تباہ ہوو گیا۔ جبکہ خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازکو اس خلائی آتش بازی کی نایاب تصاویر بنانے کا موقع مل گیا۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کے روز روسی پروگریس 23 ۔ایم ایس کارگو خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کوڑے کے بوجھ جس میں پرانے سامان اور گھریلو فضلہ شامل تھا کولیکر روانہ ہوا جس کیاسٹیشن پر مزید ضرورت نہیں تھی۔
پروگریس 23 ۔ایم ایسکے اسٹیشن سے روانہ ہونے کے صرف چار گھنٹے بعدناساکے خلاباز جیسمین موگھبیلی دوبار زمین کے مدار میںہ داخل ہونے والے خلائی جہاز کو تلاش کرنے کے دوران اسکی زمین کی فضا میں جلتے ہوئے تصویر کشیکی۔ جس کے نتیجے میں Iآئی ایس ایس پر سوارخلابازوں کو کچھ ناقابل یقین تصاویر مل گئیں۔
روسی خلائی ایجنسی روسوکاسموس نے اطلاع دی ہے کہ زیادہ تر خلائی جہاز اور اس کے مواد کو زمین سے اونچی جگہ پر جلا دیا گیا تھا۔ تاہم کچھ مواد بحر الکاہل کے ویران علاقے میں بھی گرا ہے۔
دریں اثنا اب ایک اور پروگریس خلائی جہاز قازقستان کے بائیکونور کاسموڈروم سے مقامی وقت کے مطابق جمعہ 1 دسمبر کو صبح 4:25 بجے روانہ ہونے والا ہے۔ جو اس وقت خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے لیے تین ٹن خوراک، ایندھن اور دیگر سامان لے کر جائے گا۔یہ خلائی جہاز دو دن کے سفر کے بعد اتوار کی صبح 6:15منٹ پرخلائی اسٹیشن کے ساتھ جا ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More