ماسکو(پاک ترک نیوز)
روسی خاتون خلا باز انا کیکینا کی بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) میں قیام کے بعدزمین پر واپسی کل 9مارچ کو متوقع ہے ۔جس کے بعدکیکینا کی خلائی پرواز کے بعد کی بحالی کا ابتدائی مرحلہ روسی ماہرین کی رہنمائی میں ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر میں شروع ہوگا۔
روس کی سرکاری خلائی کارپوریشن راسکوسموس کی پریس سروس نے بدھ کو روس کے سرکاری میڈیاکو بتایا کہ کریو ڈریگن خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپسی کے بعدانا کیکینا ہیوسٹن میں ناساکے جانسن اسپیس سینٹر میں بحالی کے ابتدائی مرحلے سے گزرے گی۔اوربحالی کا یہ پروگرام روس کےگاگارن کوسموناٹ ٹرینگ سینٹر کے ڈاکٹروں کی رہنمائی میں منعقد کیا جائے گا۔جبکہ کیکینا کے روس واپس آنے پر بحالی کا مرکزی کورس گاگارن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
کیکینا پہلی روسی خلا باز تھی جس نے امریکی ساختہ کریو ڈریگن خلائی جہاز پر سوار ہوکر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے پرواز کی تھی جسے سپیس ایکس نے ڈیزائن اور تیار کیاہے۔ کیکینا نے گزشتہ اکتوبر میںناسا کے خلاباز نکول مان اور جوش کاساڈا سمیت ساتھ جاپانی ایرو سپیس ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاٹا کےہمراہ ناساکے کریو۔5 مشن پر آئی ایس ایس کا سفر کیا تھا۔
اب توقع ہے کہ خلائی جہازکریو ڈریگن 9 مارچ کو آئی ایس ایس سےالگ ہو کر زمین کی جانب واپسی کا سفر کرے گا۔