روسی انٹیلی جنس سروسز امریکہ میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے،ڈائریکٹر ایف بی آئی کرسٹوفر رے

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا ہے کہ روسی انٹیلی جنس سروسز امریکہ میں اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ جس سے امریکہ کی قومی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
ایف بی آئی کے سربراہ نے نشاندہی کی کہ روسی روایتی انسداد انٹیلی جنس خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔روسی انٹیلی جنس فٹ پرنٹ – اور اس سے میرا مطلب ہے کہ روسی انٹیلی جنس افسران – امریکہ میں اب بھی بہت بڑا خطرہیں ۔
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس کے خلاف ہم مسلسل لڑتےرہتے ہیں اور اسے ہر طرح سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کے مطابق امریکہ نے حالیہ برسوں میں اس سمت میںبہت مثبت اور اہم پیش رفت کی ہے۔
جون میں اقوام متحدہ میں روس کی نائب مستقل مندوب ماریا زابولوتسکایا نے میزبان ملک کے ساتھ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس سروسز عالمی ادارے میں روسی مشن کے عملے پر نفسیاتی دباؤ ڈال رہی ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ روسی سفارت کاروں اور اقوام متحدہ کے درمیان بات چیت کے اثرات کو کم کرنے کےلئے متعدد اقدامات اور پابندیوں کا اطلاق جاری رکھے ہوئے ہے۔ خاص طور پر مقامی انٹیلی جنس سروسز کی بھرتی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More