وزیراعظم شہباز شریف سے روسی صدر پیوٹن کی ملاقات

دوشنبے (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات ہوئی ۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے روسی صدر ولاد یمیر پوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان روس کے دیرینہ اور کاروباری تعلقات ہیں ،آپ سے ملاقات کرکے اچھا لگا، ہمیں مستقبل میں مزید تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم روس کو چمڑے اور کپڑے کی مصنوعات برآمد کرتے ہیں،ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی مزید فروغ دینا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے ۔
اس موقع پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے؛ ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی ۔
روسی صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More