کیف (پاک ترک نیوز) روس نے دوسرے روز بھی یوکرینی بندرگاہ اڈویسا پر بمباری کی ہے ۔
روس کی جانب سے انا ترسیل معاہدہ ختم ہونے کے بعد دوسرے روز بھی یوکرین کی بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔روس نے مسلسل دوسری رات یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا۔
یوکرین حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اناج کی برآمد کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
اوڈیسا کی فوجی انتظامیہ کے ترجمان سرہی براچوک نے بدھ کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ بہت بڑا اور طاقتورحملہ تھا۔یہ ایک جہنم کی رات تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ نقصان اورہلاکتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔