روس کے اناج ترسیل معاہدے کی مدت ختم ہونے کے ایک روز بعد اہم یوکرینی بندرگاہ پر حملے

کیف (پاک ترک نیوز) انا ج کی ترسیل معاہدے کی مدت ختم ہونے کے ایک روزبعد روس نے یوکرین کی بحیرہ اسود کی اہم اوڈیسا بندرگاہ پر حملہ کردیا۔
کیف کی جانب سے چھ کروز میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔دوسری جانب روس نے اسےجوابی کارروائی قرار دیا ہے۔
یوکرین کی فوج کی سدرن کمانڈ نے کہا کہ روسیوں نے پہلے ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے فضائی دفاع کو ختم کرنے کی کوشش کی اور پھر چھ کلیبر کروز میزائلوں سے اوڈیسا کو نشانہ بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More