ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے "سب سے بڑا فضائی حملہ” کیا۔
تفصیلات کےمطابق روس کا یوکرین پر جنگ سے آغاز سے لیکر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا جس میں کم از کم 30افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔
حکام کے مطابق کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بمباری میں 122 میزائل اور درجنوں ڈرون شامل تھے۔
یوکرین کی فضائیہ کے کمانڈر نے فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد اسے سب سے بڑا فضائی حملہ قرار دیا۔