واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس کے خلاف پابندیوں کی پالیسی کو "جب تک ضروری ہو” جاری رکھنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے بعد جمعہ کی شب جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن اور شولز نے یوکرین کو سلامتی، انسانی، اقتصادی اور سیاسی مدد فراہم کرنے کے لیے جاری کوششوں اور یوکرین کے لوگوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکہ اور جرمنی کے راہنماؤںنے جب تک ضرورت ہو روس پرپابندیاں عائدرکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دیگر عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔