ثانیہ مرزا حج کے مقدس سفر پر روانہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اپنے کرکٹر شوہر شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے تقریباً 5 ماہ بعد حج کے مقدس سفر پر روانہ ہو ں گی ۔
ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر صارفین کو اطلاع دی کہ وہ حج کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں صارفین سے غلطیوں پر معافی بھی طلب کی۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ثانیہ نے لکھاکہ میں عاجزی کے ساتھ آپ سے کسی بھی غلطی اور کوتاہیوں کے لیے معافی مانگتی ہوں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا جو ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں ۔
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ اللہ ان کی دعائیں قبول کرے گا اور اس بابرکت راستے پر چلائے گا۔
انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ میں اس سفر سے جب واپس آؤں گی تو میرے دل میں عاجزی ہوگی اور میرا ایمان مزید مضبوط ہوگا۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا نے 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اُن ایک بیٹا ہے جس نام اذہان مرزا ہے۔اس شادی کے 14 برس بعد یعنی 2024 میں اس جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More