کراچی (پاک ترک نیوز) سماجی کارکن صارم برنی کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ صارم برنی جیسے ہی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تو ٹیم نے انہیں گرفتار کیا، کافی عرصے سے صارم برنی کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی۔
ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔