سعود شکیل مسلسل 7ٹیسٹ میچوں میں 50یا ز ائد رنز بنانیوالے پہلے بلے باز

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی 146 سالہ میں مسلسل 7ٹیسٹ میچوں میں 50یا اس سے زائد رنز سکور کرنیوالے پہلے بلے باز بن گئے ۔
انہوں نے یہ کارنامہ دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 57 رنز بناکر انجام دیا۔
سعود شکیل نے 146 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو الٹ کر رکھتے ہوئے 96.78 کی اوسط سے 871 رنز بنائے، جس میں 6 ففٹیز اور 2 سینچریاں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھیں جبکہ دوسری اننگز میں 30 رنز اسکور کیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More