سعودی عرب :زائد المیعاد اور غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنیوالے 7تارکین وطن گرفتار

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حکام نے زائد المیعاد اور غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنیوالوں کیخلاف ڈائون میں 7غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے غیر قانونی عرب تارکین کو پکڑا ہے جو انسانی استعمال کے لیے نا مناسب کھجوریں ذخیرہ کرنے اور مشہور مصنوعات کو دھوکے سے نئے ایکسپائری لیبل کے ساتھ دوبارہ فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔
جنوبی ریاض میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر ایک مشتبہ جگہ پر آدھی رات کے چھاپے میں وزارت تجارت کی معائنہ ٹیموں نے وزارت انسانی وسائل اور سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ساتھ مل کرغیر ملکی افراد کو گرفتار کیا جو زائد المیعاد کھجوروں کی فروخت اور مشہور برانڈ کے نام پر پیکنگ میں ملوث تھے ۔
سات مشتبہ افراد کو مملکت کے اینٹی کمرشل فراڈ قانون کی خلاف ورزی پر قانونی طریقہ کار کا سامنا کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More