سعودی عرب اور ایران چند روز میں اپنے سفارتخانے کھولیں گے ،ایرانی وزیر خارجہ

 

بیروت (پاک ترک نیوز)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب اور ایران چند روز میں ایک دوسرےکے دارالحکومتوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولیں گے ۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے 2016 میں بند ہونے والے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے مخصوص تاریخیں نہیں بتائیں۔
دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ چین میں ایک معاہدہ کیا تھاجس کے تحت سات برس کی کشیدگی کے بعد سفارتخانے دوبارہ کھولے جائیں گے ۔
ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ "عید الفطر کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان آخری فون کال کے دوران، ہم نے آنے والے دنوں میں تہران اور ریاض میں ایرانی اور سعودی سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More