سعودی عرب نے یوکرین کیلئے 40 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کردیا

 

ریاض(پاک ترک نیوز ) سعودی عرب نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر 40 کروڑ ڈالر کی امداد کی فراہمی کا اعلان کردیا۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یوکرین کے شہر کیف کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ، شہزادہ فیصل بن فرحان نے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط بھی کیے۔
وزیرخارجہ نے یوکرین کے صدر ولادی میر زلینسکی سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ، ملاقات میں شہزادہ فیصل بن فرحان نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امورکے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب کی جانب سے ان سفارتی کوششوں کا مقصد یوکرین کے بحران کوپُرامن طریقے سے حل کرنے کے ساتھ ساتھ یوکرین اور اس کے عوام کوجنگ کے سماجی اور معاشی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More