سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل ممالک کیلئے ای ویزا کی منظوری دے دی

ریاض (پاک ترک نیوز)سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے باشندوں کے لیے متحدہ الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا کی منظوری دے دی ہے۔

ای ویزا ایک سال کے لیے کارآمد ہوگا اور متعدد اندراجات کی اجازت دے گا، زائرین کو مملکت میں 90 دن تک گزارنے کی اجازت دے گا۔دو روز قبل اس فیصلے کی منظوری دی گئی۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا ای ویزا سروس کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب جی سی سی کی سپریم کونسل نے منگل کو دوحہ میں ایک اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ اس نے ای ویزا کے حوالے سے وزرائے داخلہ کی کمیٹی کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More