سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کیلئے تیار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کے لیے تیار ہے۔
رئیل اسٹیٹ کنسلٹنسی گروپ نائٹ فرینک کے مطابق سعودی عرب دنیا کی سب سے بڑی تعمیراتی منڈی بننے کے لیے تیار ہے کیونکہ مملکت معیشت کو بہتر بنانے اور متنوع بنانے کے منصوبوں میں بہت زیادہ رقم خرچ کی جارہی ہے ۔
لندن میں قائم فرم نے شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا کہ ملک کی کل تعمیراتی پیداوار کی قیمت 2028 کے آخر تک 181.5 بلین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 2023 کی سطح سے تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More