سعودی عرب نے غزہ جنگ کے باوجود تیل سستا کردیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے غزہ جنگ کے باوجود تیل سستا کردیا۔سعودی عرب کے اقدام سے اس کے تیل کے نرخ 27 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔
سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد سے عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ یہ حیرت انگیز فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا سبب بنا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت تین فیصد سے زائدکی کمی کے بعد 76 ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4فیصد تک کمی ہوئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی چار فیصد تک کی کمی کے بعد 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہو رہا ہے۔
گیس کی قیمت پانچ فیصدکم ہوکر دو ڈالر76 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More