ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں غزہ میں جاری کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قبل ازیں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔ مصر کے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے فریقین کی جانب سے تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔
مصر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق 2ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔