ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کچھوے کی شکل کا تیرتا ہوا جہاز بنائے گا جسے pangeosکا نام دیا گیا ہے ۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے توہ یہ اب تک کا سب سے بڑے شہر کا منصوبہ ہوگا۔
Pangeos کا نام ایک براعظم کے نام پر تجویز کیا گیا ہے جو تقریباً دو سو ملین سال پہلے موجود تھا۔
اس جہاز کے اپنے ولاز، بیچ کلب اور ایک مال بھی ہوگا جہاں 60 ہزار کے قریب لوگ سما سکیں گے۔
تیرتا ہوا یہ شہر انجینئرنگ کا ایک بے مثال کارنامہ ہے جو 18 سو فٹ لمبا ہوگا۔ اس بحری جہاز میں چھوٹے جہازوں کو داخل کرنے کی جگہ بھی موجود ہوگی۔
اس پروجیکٹ کو روس میں مقیم کمپنی لازارینی ڈیزائن اسٹوڈیو نے ڈیزائن اور تجویز کیا ہے۔ یہ کمپنی ڈیزائنز اور آئیڈیاز کو دیکھنے کے لیے 3D ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔
اس سے قبل دنیا کا سب سے بڑا جہازجرمن ساختہ عزام ہے جس کی لمبائی 180.61 میٹر (595.55 فٹ) ہے۔ اب تک کا سب سے بڑا سمندری جہاز Seawise Giant تھا جسے جاپانی فرم Sumitomo Heavy Industries نے بنایا تھا۔ اس کی لمبائی 458.45 میٹر (1,504.10 فٹ) تھی۔