سعودی کمپنی آرامکو اور چینی کمپنی رونگ شینگ دونوں ایک دوسرے کے حصص خریدیں گی

بیجنگ (پاک ترک یوز) چین میں نجی کمپنی رونگ شینگ پیٹروکیمکل، سعودی کمپنی آرامکو سے مذاکرات کر رہی ہے۔ یہ مذاکرات آرامکو کی یونٹ ساسریف کے 50 فیصد حصص کی خریداری اور چینی یونٹ ننگو ژونگجن پیٹروکیمیکل کے 50 فیصد حصص آرامکو کو فروخت کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ جوبیل میں واقع ساسریف 305000 بیرل یومیہ پیداوار کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر یہ ڈیل آگے بڑھ جاتی ہے تو یہ پہلی نجی چینی کمپنی ہوگی جو اس کی شیئر ہولڈر بن جائے گی۔ واضح رہے اس سے پہلے چین کی سرکاری کمپنی سائنوپک کارپوریشن اب تک وہ واحد چینی کمپنی ہے جو سعودی عرب میں ریفائنری کی شیئر ہولڈر ہے۔
حصص خریدنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں سعودی ریفائنری کی توسیع پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ آرامکو نے مارچ میں زونگ شینگ کے 10 فیصد حصص خریدے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی اور ژیجیانگ پیٹروکیمیکل کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا تھا۔ اس معاہدہ کے تحت 20 سال کے لیے خام تیل کی فراہمی کو 3 اعشاریہ 4 بلین ڈالر پر طے کیا گیا تھا۔
ماہ ستمبر میں آرامکو نے نجی چینی ریفائنر جیانگسو شینگہونگ پیٹروکیمیکل میں سٹریٹیجک سرمایہ کار بننے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ یہ کمپنی مشرقی صوبے جیانگ سو میں 320000 بیرل یومیہ پیداوار پر مشتمل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس چلاتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More