ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈیپازٹ 15ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کر دی گئی تھی۔سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔