سعودی وزیر خارجہ آج ایران جائیں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ایران کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سعودی وزیرِ خارجہ اس ایک روزہ دورے کے دوران اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔سعودی وزیرِ خارجہ تہران میں اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔
اس سے قبل مارچ میں ایران اور سعودی عرب کی چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے دونوں وزرائے خارجہ کی نیوٹرل مقامات پر 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کی پہلی ملاقات اپریل میں بیجنگ میں ہوئی تھی جبکہ دوسری ملاقات مئی میں جنوبی افریقا میں برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More