سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم عازمین حج کے لیے کسٹم قوانین وضع کر دیے

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بیرون ملک مقیم عازمین حج کے لیے کسٹم قوانین وضع کر دیے ہیں۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سالانہ اسلامی حج کی ادائیگی کے لیے ملک میں آنے والے اور کم از کم 60,000 ریال یا ان کی مالیت کا قیمتی سامان لے جانے والے بیرون ملک مقیم عازمین کو آمد اور روانگی پر کسٹم ڈیکلریشن پُر کرنا ہوگا۔
وزارت حج نے کہا کہ یہ اعلامیہ حجاج کے داخلے اور روانگی کے طریقہ کار کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More