دوسرا سیمی فائنل:آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

کولکتہ(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بارش سے قبل جنوبی افریقہ نے 14 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنا لیے ہیں۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا باووما نے کیا، تاہم کپتان ٹیمبا باووما آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رنز بنائے صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔
کپتان کے بعد اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک بھی زیادہ دیر پچ پر نہ ٹھہر سکے اور جوش ہیزل ووڈ کی گیند پر پیٹ کمنز کو 14 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کیچ تھما بیٹھے۔
ایڈن مارکرم 10 رنز اور پھر راسی وین ڈیرڈوسن 6 رنز پر ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے 9، 9 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دونوں ہی ٹیمیں 7 ،7 میچز میں کامیاب رہیں جبکہ 2 ،2 میچز میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے لیگ میچ میں دونوں ٹیمیں ایک بار آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے مات دے رکھی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More