وزیراعظم کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالا سلامتی کمیٹی کااجلاس ملتوی کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج سلامتی کمیٹی کا ہونیوالا اجلاس وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔وزیراعظم مسلسل تیسری مرتب صدر منتخب ہونیوالے رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے آج ترکیہ روانہ ہوں گے ۔
یاد رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More