ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 398رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
بھارت نے مقررہ پاس اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 397رنز بنائے ۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 117،شریاس ایئر نے 105،گل نے 80رنز سکور کئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے 3جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوسرے سیمی فائنل میں کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گے ۔