پشاور(پاک ترک نیوز) معروف قانون دان لطیف آفریدی پشاور ہائیکورٹ بار میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
سینئر وکیل پر 9 گولیاں فائر کی گئیں جن میں سے انہیں 6 گولیاں لگیں، فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔