یوکرین کے دارالحکومت کیف میں متعدد بڑے دھماکے

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا دارالحکومت کیف میں متعدد بڑے دھماکوں کی آواز یں سنائی دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کیف کے میئر کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو کاکہنا ہے کہ دارالحکومت کے بائیں کنارے پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاع بیلسٹک (میزائل )کیخلاف کام کر رہا ہے ۔فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے شہر میں اپنے صحافیوں کے حوالے سے بتایا کہ ہفتے کی صبح وسطی کیف میں دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور آسمان پر دھویں کے بادل بھی دکھائی دے رے تھے۔
دھماکوں کی آواز سننے سے چند منٹ قبل کیف اور قریبی علاقے کے لیے فضائی الرٹ کا اعلان کیا گیا تھا، اور شہر کے حکام نے رہائشیوں سے پناہ گاہوں میں رہنے کی اپیل کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More