شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات، حفظ و تفسیر شروع ہو گیا

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں حسن قرات اور حفظ و تفسیرکے بین الاقوامی شاہ عبدالعزیز مقابلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
گذشتہ روز شرعو ہونے والےانس مقابلے کا اہتمام مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کررہی ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قرآن کریم کے حفظ، حسن قرات اور تفسیر کے مقابلے میں شرکت کرنے والے تمام امیدوار مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ مقابلے کے ابتدائی دور میں جتینے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ پہلے مرحلے میں ججوں کے پینل نے 18 ممالک سے ٓانے والے 18 امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت سنی۔ جبکہ آج ہفتہ کی صبح سے دیگر امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت، حفظ اور تفسیر کا امتحان لینے کاسلسلہ جاری ہے جس کے اختتام پر فائنل مرحلے کے لئے اامیدواروں کا انتخاب مکمل ہو گا۔
چھ ستمبر تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں 117 ملکوں کے 166 قراٗ و حفاظ ا میدوار شریک ہیں۔ جبکہ اس مرتبہ مقابلے کے انعامات کی مجموعی رقم کو بڑھاکر 40 لاکھ ریال کر دیا گیا ہے۔مقابلے کےپانچ شعبوں میں پہلی پانچ پوزیشنیں جیتنے والوں کو چالیس لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More