ریاض (پاک ترک نیوز) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدربشارالاسد کو اگلے ہفتے جدہ میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے اورانھیں دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔
بشارالاسد کو2011 میں شام میں جنگ چھڑنے کے بعد پہلی مرتبہ کسی عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
شام کے ایوان صدر نے ایک بیان میں اس دعوت نامے کی تصدیق کی ہے، اردن میں سعودی عرب کے سفیرنایف بن بندر السدیری نے دعوت نامہ پیش کیا ہے۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی میزبانی میں عرب لیگ کا32واں سربراہ اجلاس 19 مئی کو جدہ میں ہوگا۔