بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے،شاہین آفریدی

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔
سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے تینوں میچز میں اچھا کھیلا لیکن میرے خیال سے وہ فِنش نہیں کرپایا۔ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کیا۔ بدقسمتی سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہم اچھی باؤلنگ نہیں کرپائے، اپنی بیسٹ 15 ٹیم تیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نئے کمبی نیشن کو ٹرائی کررہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے غلط باؤلنگ کی۔ پاور پلے میں بھی ہم اچھی باؤلنگ نہیں کرسکے۔پچ کو دیکھ کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، ایسی پچ پر ہدف حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسے دورے پر آتے ہیں تو آسان ٹیم نہیں ملتی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہمیشہ ٹف رہی ہے۔ تیاری اچھی کی، کوشش کررہے ہیں، اگر بڑے ایونٹ کا سوچنا ہے تو ٹیم کو وقت دینا پڑے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے نکال کر مصر کا بادشاہ بنایا، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔ اس ٹیم کو وقت دیں، محنت کررہے ہیں نتیجہ بھی آئے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More