لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔
شاہین آفریدی کو اس سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کی کپتانی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔
شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو میں بھی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے رہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی کو کپتانی میں تبدیلی کا مشورہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 23سالہ شاہین اس ذمہ داری کے لیے بہت کم عمر ہے اور اسے زیادہ پختگی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب بورڈ کے کچھ ارکان کا خیال ہے کہ ورلڈ کپ کے قریب قیادت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہوگا کیونکہ اس سے ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔